وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4792 دن ہوگئے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ماہ رنگ بلوچ، سعدیہ بلوچ، ماجبینبانڑی بلوچ، سائرہ بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر اظہاریکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے کہا بلوچ قوم نازک دور سے گزر رہی ہے ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلانا چاہیے، خواتین ایک گھر سے دوسری گھر جاکر قومی بقاکے لئے پیغام دے کر انھیں ان کے حقوق اور فرائض کو سمجھنے میں مدددینا چاہیے مظاہروں اور جلسوں میں بھر شریک ہوسکتی ہیں وہ دشمن پر نظر رکھ سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کلاسیکل شاعری میں ایسی خواتین کا ذکر ہے جنہوں نے مادر وطن کی ننگ و ناموس کے تحفظ کے لئےمردوں کا ساتھ دیا روایات کبھی بھی ان کے راہ میں حامل نہیں رہی ہیں کچھ جاہل اور تنک نظر مرد موضوعی روایات بلوچ خواتین پرمسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔