وندر: سیلاب متاثرہ خواتین کا احتجاج

270

وندر میں سیلاب متاثرین خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے نارواسلوک کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وندر میں سیلاب متاثرین خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف وندر شہر سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو تمام ٹریفک کے لیے بند کردیا، روڈ بلاک کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں-

خواتین مظاہرین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈپٹی ڈایکٹر عبدالوحید شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈاریکٹر عبدالوحید شاہ کو لسبیلہ تبادلہ نہیں کیا جاتا روڈ نہیں کھولا جائے گا-

مظاہرین کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈاریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر ایک نااہل اور اپنے سرکاری فرائض سے مرتکب پائے گئے آفیسر ہیں ایسے آفیسر کا لسبیلہ سے فوری طور پر تبادلہ کیا جائے-

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر عبدالوحید شاہ سے مطالبات پرکامیاب مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ عام ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے-