وفاقی کمیٹی برائے مسنگ پرسنز کا لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی

341

وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

وائس فار بلوچ مسنگ کے مطابق وفاقی حکومت اور لاپتہ افراد مسئلے پر قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے تنظیم کے چیئر مین نصر اللہ بلوچ ‬⁩ سے رابطہ کیا گیا اور اس دوران جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ افراد کے کیس پروفارمہ کے ذریعے جمع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا-

انہوں نے بتایا وفاقی حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پہلے مرحلے میں تین سو جبری لاپتہ افراد کے کیسز کمیٹی کو فراہم کرے گی اور ہر لاپتہ شخص کا مکمل کوائف پروفارمہ کی صورت میں حکومت کے ساتھ جمع کرائی جائے گی-

تنظیم کے مطابق اس دوران وفاقی حکومت نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی قیادت کو پروفارمہ پر فراہم کردہ لاپتہ افراد کی کیسز پر مثبت پیش رفت کی یقین دہانی بھی کرائی-

یاد رہے جبری گمشدگیوں کے شکار بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ میں گونر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے تھے جہاں 50 روزہ دھرنے اور احتجاج کے بعد گذشتہ ماہ ستمبر میں وفاقی وزراء کے ایک کمیٹی نے لواحقین سے مذاکرات کرتے ہوئے دھرنا ختم کردیا تھا-

لواحقین کے مطابق وفاقی وزراء کے کمیٹی نے انکے مطالبات پر پیش رفت کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد لواحقین نے اپنا طویل دھرنا مؤخر کردیا تھا اس دؤران وزیر قانون نے کوئٹہ دھرنے کے شرکاء کا دھرنا ختم کرنے اور کمیٹی پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا-