نوشکی: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان قتل، لواحقین کا احتجاج

300

نوشکی میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک نوجوان کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ احتجاج ریکارڈ کرائی۔

لیویز فورس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک کردیا مظاہرین نے چیف جسٹس بلوچستان کے قافلےکو بھی روک لیا

مظاہرین کے مطابق گذشتہ نوشکی کے علاقے گزنلی میں لیویز فورس کی فائرنگ سے سعید احمد نامی شخص جانبحق اور سہرابنامی شخص زخمی ہوا تھا

جبکہ ضلعی حکام کا کہنا ہے جب فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچے تو پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جہاں جوابی فائرنگ میں مذکورہشخص ہلاک گیا۔

مظاہرین کوئٹہ تفتان شاہراہ پر لاش کے ہمراہ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے تھے جہاں بعدازاں حکام سے مذاکرات کے بعداحتجاج ختم کردیا گیا۔

واضح رہے مذکورہ علاقے گذشتہ روز بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص ہلاک و دو زخمی ہوگئے تھے۔