بلوچستان سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ ایک لاپتہ شخص منظر عام پر آگیا اور ایک بازیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی سے ایک شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں-
لاپتہ نوجوان کی شناخت سیف اللہ ولد عظیم سکنہ بنڈالو لجے کے نام سے ہوئی ہے جسے فورسز نے نوشکی احمد وال کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی سے حراست بعد لاپتہ تربت میں جمعیت کے ضلعی رہنما مولانا ایاز نور تگرانی کراچی سے منظر عام پر آگئے ہیں-
ایاز نور تگرانی کے قریبی ذرائع نے انکے منظر عام پر لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ایاز نور تگرانی کو ہفتے کے روز کراچی میں سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا جبکہ اور وہ اس وقت سینٹرل جیل کراچی میں بند ہیں۔
اسی طرح گذشتہ دنوں نوشکی سے لاپتہ کیے جانیوالا نوجوان غلام نبی ولد غلام علی مینگل بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔