میر مہر اللہ خان مینگل انتقال کرگئے

471

بزرگ بلوچ رہنماء مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کے چھوٹے بھائی مہراللہ مینگل انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق وہ علیل تھے اور آج صبح انتقال کرگئے۔

میر مہر اللہ مینگل بلوچ تحریک سے بھی وابسطہ رہیں جن کی پاداش میں انہوں نے قید و بند کی صوبتیں بھی برداشت کی میر مہر اللہ مینگل ڈسٹرکٹ خضدار کے ضلع چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انکی نماز جنازہ کل بروز سوموار بیلہ میں ادا کی جائے گا اور فاتحہ خوانی اور تعزیت وڈھ میں سردار اختر جان مینگل سردار اسد اللہ مینگل و دیگر لواحقین لینگے۔

واضح رہے کہ جب ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان کی پہلی منتخب حکومت برطرف کی، جس کے وزیر اعلیٰ سردار عطااللہ اور گورنر میر غوث بخش تھے، اس برطرفی نے عسکری مزاحمت کو تقویت دی اور مری علاقے کے بعد مینگل علاقوں میں مزاحمت نے شدت اختیار کی جس کی قیادت مہر اللہ مینگل کر رہے تھے۔

پاکستان پپیلز پارٹی کے چرمئین بلاول بھٹو اور دیگر سیاست دانوں نے سردار اختر سے انکے چچا مہراللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔اور کہا کہ مہر اللہ مینگل کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

بلوچ قوم پرست رہنماء رحیم ایڈوکیٹ نے بھی میر مہراللہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر مہر اللہ کے وفات کا سن کر دکھ کا احساس ہوا۔ سردار رسول بخش مینگل کا بیٹا و سردار عطاء اللہ مینگل کا بھائی ہونے کیساتھ مرحوم پاکستانی ظلم و بربریت کیخلاف مسلح جدوجہد میں کردار و فرائض کی ادائیگی کے باعث بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔