مند میں اسنائپر حملے سے دشمن فوجی اہلکارکو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

245

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فورسز پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ گذشتہ روزبروزہفتہ شام ساڑھے پانج بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں چکاپ کور (ندی) کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی پراسنائپر سے حملہ کیا ہے۔ اس اسنائپر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے تواتر کے ساتھ جاری رہیں گے۔