بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ قلات کے علاقے شئے مردان میں گذشتہ رات کیا گیا۔ حملے کے وقت علاقے میں دھماکوں اورفائرنگ کی آواز سنی گئی۔
فورسز حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری بھی کسی نی قبول نہیں کی ہے۔