قلات: موبائل ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا

289

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخڑی کے مقام پر نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کے بعد فرار ہوگئے۔ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ ٹاور کو چند ماہ قبل بھی دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔

بلوچ مسلح تنظمیوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فوج ان موبائل نیٹورکوں کے ذریعے بلوچ مسلح تنظیموں کی نگرانی کیلئے استعمال کرتی ہے۔ تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔