قلات: قیمتی پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ

805
ستمبر کے اواخر میں بلوچ لبریشن آرمی نے ہرنائی میں شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں کو نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے پتھر لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ خضدار اور ڈھاڈر میں بمدھماکے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے ریج میں نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ رات قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع خضدار میں فورسز نے چاندنی کے مقام پر بم برآمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

دریں اثناء بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے کرد ہوٹل کے قریب منشیات فروشی کے اڈے کو بم حملے میں نشانہ بنایا فرارہوگئے، حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں گذشتہ رات ہی تربت شہر میں ڈی بلوچ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان نیوی کیلئے تیل لیجانے والی گاڑیحملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور گاڑی پر دستی بم پھینکا تاہم وہ پھٹ نہ سکا۔ حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔