بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بم دھماکہ قلات کے علاقے جوہان کے مقام پر گذشتہ روز ہوا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز ابتدائی اطلاعات تھی کہ نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے تاہم آج تصدیق ہوئی ہے کہ بم حملے میں فورسز کو رسد پہنچانے والی شیزور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ڈرائیور نادر خان اور ساتھی محمد اصغر کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پاکستانی فورسز کو رسد پہنچا کر واپس جارہی تھی۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔