سوات: اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک، 2 طالبعلم زخمی

311

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔

ملزمان فائرنگ کی واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

زخمی طالب علموں اور ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔