سوئی: ایک شخص نے خودکشی کرلی

208

بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایک شخص نے خودکشی کرکے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کا واقعہ سوئی چاکر واہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاڈا بگٹی ولد پٹھان ہوتکانی نامی شخص نے گولی چلا کر اپنے ہاتھوںسے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے بھائی کے ساتھ لڑ اپنی جان لے لی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں رواں سال متعدد افراد نے خودکشی کرلی ہے، رواں ہفتے رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبلکوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں حاصل نامی شخص نے گلے میں پھندا لگا خودکشی کرلی تھی۔