سردار اختر مینگل کی گورنر پنجاب سے ملاقات، بلوچ طلبا کے مسائل پر گفتگو

582

بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اور رکن پاکستان اسمبلی سردار اختر مینگل کی آج گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات اور اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ و بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنائے گئے کمیشن کے کنوینئر سردار اختر مینگل نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملا قات کی ، اس موقع پر بی این پی کے سر براہ سردار اختر جان مینگل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلبہ و طالبات ان کے نو روز سے جاری احتجاج، فلی فنڈڈ اسکالر شپس کی بحالی، ہاسٹل کی الاٹمنٹ، بلوچ طلبہ کیساتھ امتیازی سلوک، ریزرو کوٹہ پر لی گئی فیس کی واپسی سمیت بلوچ طلبہ و طالبات کے تمام مسائل پر تبالہ خیال اور انہیں فوری طوپر حل کر نے پر زور دیا گیا۔

گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے سربراہ بی این پی و کنونیر کمیشن سر دار اختر مینگل کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام بلوچ طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔