دنیا قابض ایران کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کو روکے – قادر مری

912

دنیا کا فرض بنتا ہے کہ وہ بلوچ نسل کشی روکے، قابض پاکستان اور ایران منصوبے کے تحت بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں۔ انخیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈر قادر مری نے کیا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی بلوچستان  میں قابض ایران رجیم کے ہاتھوں بلوچوں کی نسل کشیکی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہمیں دنیا کی تمام انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وہ مغربی اور مشرقی بلوچستانمیں جاری بلوچ نسل کشی کو روکنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ قابض پاکستان اور ایران منصوبے کے تحت بلوچ نسل کشی میںملوث ہے دنیا کا فرض بنتا ہے کہ وہ بلوچ نسل کشی کو روکے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستانی بلوچستان میں دونوں اطراف بلوچ بستے ہیں جہاں دونوں اطراف بسنے والے قوم پرست حلقے ایراناور پاکستان کو قبضہ گیر سمجھتے ہیں اور گولڈ سمڈ لائن کو سرحد کی بجائے ایک فرضی لائن سمجھتے ہیں۔

قوم پرستوں کے مطابق گولڈ سمتھ(1871ء) اور مک مائن لائن (1896ء)برطانوی حکام نے ایران اور افغانستان کے بادشاہوں کو خوشکرنے کے لئے بنائے تھے۔ جو صرف اور صرف ایک فرضی لائن ہیں۔

جبکہ ایران میں بڑی تعداد میں بلوچوں کو پھانسی دینے کے واقعات پر بھی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔