جیونی: پہاڑی تودا گرنے سے چھ افراد دب گئے، بچہ جانبحق

430

جیونی کی مشہور پکنک پوائنٹ دران پکنک پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے-

تفصیلات کے مطابق جیونی میں دریا کے اندر جزیرےکے قریب پکنک پوائنٹ پر کمچھلی کا شکار کرنے والے افراد پر پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں چھ کے قریب افراد مٹی تلے دب گئے-

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دوران مقامی ماہیگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی تلے دبے ایک بچے کی لاش نکال لی ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے-

ضلع انتظامیہ کے مطابق حادثے میں مزید ہلاکتوں و زخمی ہونے کے خدشات ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے-