تفتان: مسلح حملے میں آرمی آفیسر ہلاک

1202

بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں ایک فوجی آفیسر ہلاک ہوا ہے۔

واقعہ مغربی و مشرقی بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں ہلاک فوجی آفیسر کی شناخت محمد ایاز ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر کا تعلق پاکستان فوج کے انجینئر کور سے تھا اس وقت مذکورہ آفیسر کیپٹن رینک کے منصب پر فائز تھا۔

تاہم واقعہ کے حوالے دیگر معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ آفیسر کس نوعیت کے حملے میں ہلاک ہوا ہے جبکہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔