تربت میں پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

938

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹار پلس مارکیٹ میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہلکار جاوید ولد اسلم سکنہ لودھراں پنجاب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ کارندے پر یہ شبہات تھیں کہ وہ بھیس بدل کر تربت شہر میں مخبری کررہا ہے، جسکے بعد بی ایل اے انٹیلیجنس ونگ نے ایک طویل عرصے تک مذکورہ مخبر کی نگرانی جاری رکھی۔ اس دوران جاوید اسلم کے روابط خفیہ اداروں سے آشکار ہوئے، جسکی پاداش میں اسے سزائے موت تفویض ہوئی اورآج سرمچاروں نے اس سزا پر عملدرآمد کیا۔ دشمن کے اس متحرک ایجنٹ کو مارنے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔