بی ایل ایف نے تربت میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

454

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت تربت شہر میں اسٹارپلس مارکیٹ کے قریب کیچ میوزیم کے دیوار کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہینڈ گرنیڈ چوکی کے اندر گرکر پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان سے انخلا تک قابض فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گیا۔