بلیدہ  حملے میں 3ریاستی ایجنٹوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

659

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعہ کے روز بلیدہ میں علی الصبح سرمچاروں نے ریاستی ایجنٹوںکے ایک مسلح گروہ کے ایک موٹر سائیکل قافلے پر حملہ کیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ گروہ مسلح دفاع نامی تنظیم کے پلیٹفارم سے پاکستانی فوج کا معاون کار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ریاستی مسلح گروہ کا 7 موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ گشت پر تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تنظیم کے سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگاکر ریاستی مسلح گروہ کے قافلے پر خود کار ہتھیار وں سےحملہ کیا جس سے تین ایجنٹ ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعدپاکستانی فوج کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز،ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور ان کے سہولت کار وں کیخلاف حملے جاری رہیں گے۔