آج بروز بدھ بلوچستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پرتشدد واقعات نوشکی اور پنجگور میں پیش آئے ہیں۔
پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے خدابادان میں فائرنگ کرکے الطاف ولد اقبال نامی شخص کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوشکی بڑیچ آباد کے رہائشی وسیم بڑیچ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
نوشکی ہی سے اطلاعات ہیں کہ دوپہر کو نوشکی میں شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ اسی دوران ایک خاتون فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔