بلوچستان: واشک میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری

467
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

آج واشک کے علاقے گجلی، کُلان گزی، انجیری، سُھر کرودی، راغے و دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت کے اطلاعات ہیں جبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں فورسز کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے-

واشک کے مختلف علاقوں میں مزید فوجی دستوں کے آمد کی اطلاعات ہیں تاہم اس آپریشن میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے-

گذشتہ روز واشک میں پاکستان فوج کے ایک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نگ قبول کی تھی۔

گذشتہ کئی روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید فوجی آپریشنز کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بولان، ہرنائی، کوئٹہ اور سبی کے مختلف علاقوں میں بیک وقت پاکستان فوجی کیجانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا-

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں آپریشن میں مصروف فوج کے قافلے پر مسلح افراد نے کیا تھا جہاں حکام نے پانچ اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بھی بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے میں فوج کے چھ اہلکار ہلاک و چار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔