ایواء بلوچ نیویارک ٹائمز اسکوائر ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر

614

کراچی کی خاتون گلوکارہ، ایوا بی پاکستان سے اسپاٹیفائی کے ایکول ایمبیسڈر کے طور پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

انکی نئی گانے “مختصر باتیں” اسپاٹیفائی پروگرام کا حصہ بنا ہے جبکہ وہ اسپاٹیفائی کے ایکول کی اکتوبر کی ایمبیسڈر قرار پائی انکا حالیہ گانا مقامی اور عالمی پلے لسٹس میں شامل ہے اسپاٹیفائی پر انکے ماہانہ سامعین کی تعداد تقریباً 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے-

ایوا بی نے رواں ماہ ایمبیسڈر ایکول پاکستان بننے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، “میں اسپاٹیفائی کے ایکول پروگرام کا حصہ بننے پر نہایت خوش ہوں اس طرح کے اقدامات نہ صرف انتہائی اہم ہیں بلکہ یہ وقت کی اشد ضرورت ہیں۔

یاد رہے رواں سال لیاری سے تعلق رکھنے والی خاتون ریپر ایوا بی اپنی مداحوں کو “ڈزنی پلس” کے نئی ڈرامہ سیرل میں گاتی نظر آئی جبکہ انکی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ گایا گیت “کناء یاری” کو یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ سے زائد بار اسٹریم کیا جاچکا ہے۔

ایوا کا تعلق کراچی لیاری کے بلوچ گھرانے سے ہے اس سے قبل ایوا بی پاکستان کے دیگر بڑی فرنچائزز ,پٹاری, اور کوک اسٹو سیزن 14 میں نمودار ہوئی ہے- سب سے پہلے 2019 میں ایوابی نے بھارتی فلم گلی بوائے گانے کا ریمیک گاتے ہوئے گلی گرل گانے سے سوشل میڈیا دھوم مچادی تھی-

ایوا بی نے کوک اسٹوڈیو میں دیگر دو بلوچ گلوکار کیفی خلیل ستار بگٹی کے ہمراہ “کنا یاری” گانے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا ایوا بلوچی، اردو اور انگلش زبانوں میں بھی اپنی فن کا مظاہرہ کر چکی ہے- اور وہ گانے بھی لکھتی ہے-

ایوا کہتی ہے کہ اسکے گھر والے اسکی موسیقاری سے بہت خوش ہیں اور وہ مزید بہترین کام کرنے کی خواہش مند ہے- ایوا نے مزید کہا کہ لوگوں کو لیاری کے بارے میں کچھ اور تاثر دیا گیا تھا کہ لیکن لیاری اصل میں کھیل، سیاست اور موسیقاروں کا شہر ہے اور وہ خوش ہیں کہ لوگ انہیں لیاری کی ایوا بی کے نام سے جانتے ہیں-