اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء کے مطالبات منظور

409

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اسکالر شپ پر زیر تعلیم بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباءکے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقیحکومت اور پچاس فیصد متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور گورنر پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںطلباءکے پچاس فیصد اخراجات وفاقی حکومت اور پچاس فیصد متعلقہ یونیورسٹی کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بدھ کے روز گورنر پنجاب و چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلیغ الرحمٰن کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والے اجلاسمیں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر، سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، سابق سینیٹر سرداریعقوب ناصر، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورڈاکٹر اختر، وفاقی سیکرٹری تعلیم،ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ودیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباءکو درپیش مسائل، انتظامی اور ہاسٹل کے امور زیرغور لائے گئے اور اہم فیصلے کئے گئے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئےگورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے تحت اور وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹیبہاولپور اسکالر شپ پر زیر تعلیم بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباءسے کسی قسم کے بقایاجات وصول نہیں کریگی۔ حکومت پاکستانان طلباءکے تعلیمی اخراجات کے بقایا پچاس فیصد ادا کریگی جبکہ بقایا پچاس فیصد اخراجات یونیورسٹی اپنے وسائل سے برداشتکریگی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب و چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلیغ الرحمٰن سے گورنر ہاوس پنجاب میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کیقیادت میں بلوچ پشتون طلباءکونسل کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروںمیں زیر تعلیم طلباءکودرپیش مسائل، انتظامی اور ہاسٹل کے امور زیر غور لائے گئے۔

گورنر پنجاب نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں موثراقدامات اٹھائیں گے، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے طلباءسے وصول کی جانے والی فیسانہیں دوبارہ لوٹا دی جائیگی تاکہ طلباء پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

واضح رہے گذشتہ چھ ماہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اسکالرشپ پر زیر تعلیم بلوچ پشتون طلباء فیسوں کی عدم ادائیگیکیخلاف سراپا احتجاج تھے اور گذشتہ کئی روز سے یونیورسٹی ہاسٹل میں الاٹمنٹ نہ دیئے جانے اور طلباءکو یونیورسٹی انتظامیہ کیجانب سے ہراساں کرنے کیخلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاجاً سڑک پر بیٹھے شب و روز گذار رہے تھے۔