شام: فوجی بس پر دھماکہ، درجن سے زیادہ فوجی اہلکار ہلاک

387

شام کے علاقے دمشق میں فوجی بس پر دھماکے کے نتیجے میں سترہ فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ میں ہوا، جس میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آبزرویٹری نے ابتدائی نتائج کے طور پر دھماکے میں کم از کم 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔