گوادر، کیچ: لڑکی سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی

510

بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں مختلف واقعات میں ایک لڑکی سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں سترہ سالہ لڑکی صبا بنت ولی محمد نامی لڑکی نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی نے گھر میں خودکشی کرلی، پولیس کا کہنا اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب علاقائی ذرائع خودکشی کی وجہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاکی بتارہے ہیں۔

ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ ایک نوجوان نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت طالب علم معید سکنہ کلانچ کے نام سے ہوئی ہے ۔

تاہم ابتک خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے وجوہات کیا ہیں

خیال رہے حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچستان بھر سے متواتر خودکشی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد شمار کے مطابق رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کرچکے ہیں۔