کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

307

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اٹھارہ ستمبر بروز اتوار شام ساڑھے پانچ بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں آپسی کہن،  دُز راہ کے مقام پر ماتبند کی پہاڑی پر ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے چوکی میں ایک فوجی کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔