کیچ میں فوجی آپریشن جاری

603
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مزن بند میں پچھلے ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس میں ناصرف پیدل فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں بلکہ انہیں جنگی ہیلی کاپٹروں کی بھی معاونت حاصل ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ایک ہفتے قبل پاکستانی فورسز مزن بند کے پہاڑی علاقے میں مختلف راستوں سے داخل ہوئیں جو تاحال مذکورہ علاقے میں آپریشن میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ بھی ہوئے ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز و سرکاری اہلکاروں کی مسلح افراد کے ہاتھوں تحویل میں لینے اور پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کے بعد آپریشن کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر اور جاسوس طیارے فضاء میں دیکھے گئے ہیں۔ تاہم فورسز مغوی اہلکاروں کے بازیابی میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔