کوئٹہ میں دستی بم کا حملہ، 7 افراد زخمی

436

کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر رات گئے 6 ستمبر کو دستی بم کے حملے میں پولیس اہلکار ، خاتون اور بچی سمیت سات افراد زخمیہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خدائیداد چوک کے قریب میکانگی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد بیکری کے قریب دستی بم پھینک کر فرارہوگئے۔

دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار، خاتون اور بچی شامل ہیں، دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

گذشتہ روز ہی قلات کی یونین کونسل گزگ کے علاقے اناری میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے موبائل ٹاور کو اڑادیا۔

لیویز کے مطابق یوفون کے ٹاور کو گذشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا گیا جسسے موبائل ٹاور مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی۔ نامعلوم افراد نے دو دھماکوں کے ذریعے موبائل ٹاور کو اڑانے کے بعد شدید فائرنگ بھیکی۔