کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا چار افراد کو مارنے کا دعویٰ

564

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم جماعت الاحرار سے تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاروئیوں کو قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مشکوک قرار دیتے ہیں۔