کوئٹہ: بلوچ لبریشن آرمی نے تھانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

489

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نیو سریاب پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جو زوردار دھماکے سےپھٹ گیا۔

حکام نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہبی ایل اے کوئٹہ میں نیو سریاب پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حملے کے نتیجے میںدشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے گذشتہ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں حکام نے دو اہلکاروں کےزخمی ہونے کی تصدیق کی جبکہ زہری میں لیویز تھانے کو بھی گذشتہ رات دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔