کوئٹہ، خضدار: سی ٹی ڈی اور پولیس تھانے پر بم حملے

461

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور خضدار میں دو الگ الگ نوعیت کے بم دھماکوں میں لیویز فورس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس مینگل آباد کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے تحصیل زہری سے اطلاعات ہیں کہ لیویز اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیویز کے مطابق دستی بم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوئی ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تاہم دونوں کی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔