سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک چینی باشندہ ہلاک جبکہ دو چینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب پیش آیا ہے، ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈینٹل کلینک پر کی گئی۔
ہلاک ہونے والے چینی باشندہ کی شناخت بتیس سالہ رونلڈ رائمنڈ چاؤ ولد جارج چاؤ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں ریچڈ اور مارگریڈ نامی خاتون شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں چینی باشندوں کو بلوچ آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتے آرہے ہیں، تاہم اس واقعہ کے حوالے سے تاحال کچھ سامنے نہیں آیا ہے۔