وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4772 دن ہوگئے

281

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 4772 دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں قلمکار آغا گل، علی بلوچ اور دیگر مرد خواتین شامل تھے۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم پاکستان مظالم کے خلاف کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب لاشیں گرنے کا سلسلہ بڑھتا گیا تو خوف نفرت میں بدل گیا کیونکہ نفرت کی ایک حد ہوتی ہے جتنی نفرت بڑھے گی موت کا خوف کم ہوتا رہے گا جب نفرتیں اپنی حدیں پار کرتی ہیں تو عمل کی طرف سفر کرتی ہیں نفرت ہی انسان کو عمل کی طرف لے جاتا ہے اس وقت بلوچ سماج میں جو شخص دشمن سے زیادہ نفرت کرتا ہے وہ زیادہ عملی کام کرتا ہے