مستونگ : پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

386

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل علاقے مستونگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، حملے کے بعد دیگر اہلکاروں نے شدید فائرنگ کی۔

زرائع کے مطابق مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے-

حملے میں زخمی اہلکار کو فورسز نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔