قلات میں تیل و گیس کمپنی کے سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

358

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے قلات کے علاقے شیخڑی میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 18 جولائی کو بھی مذکورہ سائٹ پر گیس کے ایک کنویں کو دھماکے سے تباہ کیا تھا۔ ہم پی پی ایل کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کے استحصالی پروجیکٹ بند کرکے بلوچستان سے نکل جائے۔ بصورت دیگر شدید تر حملے ہونگے۔