سرحد پر پاکستان فوج کے اہلکار جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوئیں – طالبان‬⁩ ترجمان ⁧‫بلال‬⁩ کریمی

426

افغان طالبان کے پاکستانی فوج پر حملے میں تین پاکستانی اہلکار ہلاک ہوئیں۔

واقعہ قبائلی علاقے ضلع کرم کے مقام پر منگل کے روز پیش آیا ہے، پاکستان کے وزارت خارجہ اور پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا حملے کے حوالے سے کہنا تھا کہ حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوا ہے۔

دوسری جانب طالبان‬⁩ ترجمان ⁧‫بلال‬⁩ کریمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سرحد کے قریب فوجی پوسٹ بنانے کی کوشش کی تھی جو ان کے بقول اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

کریمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ⁧اسلامی‬⁩ امارت کے اہلکار بات چیت کے لئے سرحد کے قریب گئے تھے لیکن ان پر پاکستانی سائڈ سے فائرنگ کی گئی اور دونوں جانب سے جانی نقصان ہوا ہے۔

جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ دہشت گردوں نے افغان سرزمین کو استعمال کیا ہے۔