سبی: ضعیف العمر شخص نے خودکشی کرلی

364

بلوچستان کے ضلع سبی میں ضعیف العمر شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت حمزہ خان ولد سیفل خان کے نام سے ہوئی ہے، جسکی عمر تقریباً ساٹھ سال بتائی جارہیہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خودکشی کا واقعہ گھر سے باہر جنگل میں پیش آیا جہاں انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے  سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خودکشی کے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں 

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ رواں ہفتے یہ خودکشی کا چوتھا واقعہہے۔ اس سے قبل نوشکی میں مشتاق اور سبی میں سنجے جبکہ پنجگور میں سعود نامی شخص نے خودکشی کرلی تھی۔

بلوچستان میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات کے پیش نظر تربت یونیورسٹی میں گذشتہ روز ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جہاںکہا گیا کہ ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان افسوسناک ہے۔ ڈپریشن پر قابو پانے کے لئے مختلف تجاویز بھی پیشکئے گئے۔