رکن بلوچستان اسمبلی ساتھیوں سمیت روڈ حاڈثے میں زخمی

477

بلوچستان کے علاقے چاغی میں بلوچستان اسمبلی کے رکن ایک روڈ حادثے میں ساتھیوں سمیت زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے رکن زاہد علی ریکی کی گاڑی کو نوکنڈی کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ ٹرالر گاڑی کے ٹکر لگنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں میرزابدعلی ریکی، ساتھی اور ایک لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی دالبندین سے ماشکیل جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے میں زخمی زاہد ریکی کو ایف سی ہسپتال نوکنڈی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں سرجری کے بعد ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔