خضدار: فورسز کے ہاتھوں چھ افراد لاپتہ

426

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر چھ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقاممنتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشگ میں بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر باپ اور چار بیٹوں سمیت چھافراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت خیر بخش ولد شئے محمد، داد کریم ولد شئے محمد،مقصود ولد شئے محمد،نعیم ولد شئےمحمد ، شئے محمد اور ڈاکٹر کریم بخش ولد بہار کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونماء ہورہے ہیں، جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کرنےوالی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق گمشدگیوں کے واقعات تواتر سے جاری ہیں رواں سال اپریل میں کراچی یونیورسٹیدھماکہ کے بعد سے جبری گمشدگیوں کے واقعہ میں اضافہ ہوا ہے

دوسری جانب لاپتہ افراد کے لواحقین 45 دن سے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دئے ہوئے ہیں۔  جبری لاپتہ افراد کے لواحقیننے گذشتہ دنوں احتجاجاً شاہراہوں کو بھی بند کیا تھا۔