بلوچستان کے ضلع خضدار میں رات گئے فورسز نے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکتیس اگست کی رات کو پاکستانی فورسز نے رات 12 بجے کے قریب گدان ہوٹل خضدار پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا، جسکی شناخت شفیق ولد حیات کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان کا بنیادی تعلق خضدار کے علاقے زہری مشک سے ہیں اور وہ گدان ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا جبکہ اس سے قبل بھی اس کو لاپتہ کرنے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشیدگیوں کے واقعات روزانہ رپورٹ ہوئے ہیں دوسری جانب لواحقین کی احتجاج بھی پچھلے 44 دنوں سے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دئے بیٹھے ہیں آج جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجاً شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔