بلوچستان سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 325 ہوگئی

202

بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے بعد بھی ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا، سیلاب اور بارشوں سے کمزور پڑنے والے گھروں کے چھت و دیواریں کرنے سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی سیلاب سے ہونے والے جانی و نقصانات جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں سیلاب بارشوں سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 325 جبکہ زخمیوں کی تعداد 186ہوگئی ہیں –

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 72ہزار سے زیادہ ہیں جن میں سے 20ہزار قریب مکانات مکمل جبکہ 52 ہزار مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے5 لاکھ کے قریب مویشی کے ہلاک ہوئے اور 2 لاکھ سے زائد ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال سے 2 ہزار 198کلو میٹر سڑکیں اور 24 پل مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

واضع رہے بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 34 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ ان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن، سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 17 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

ماہرین کے مطابق اگر متاثرین کو بروقت ابتدائی طبی اور بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی تو سردیوں میں ہلاکتوں کا تعداد خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔