بلوچستان: بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 323 تک پہنچ گئی

114

سیلاب اور بارشوں کمزور پڑنے والے گھروں کے چھت و دیواریں کرنے لگے مزید 13 افراد ہلاک بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 323 ہوگئی-

محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی سیلاب سے ہونے والے جانی و نقصانات جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے ضلع کچھی میں حالیہ بارشوں سے مزید 5 خواتین، 4 مردوں اور 3 بچیں جان کی بازی ہارگئے جبکہ بارکھان سے ایک شخص کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ان ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں سیلاب بارشوں سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 323 جبکہ زخمیوں کی تعداد 186ہوگئی ہیں-

رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 72ہزار سے زیادہ ہیں جن میں سے 20ہزار قریب مکانات مکمل جبکہ 52 ہزار مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے 3 لاکھ 18 ہزار مویشی کے ہلاک ہوئے اور 2 لاکھ سے زائد ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث پئیدا ہونے والے سیلابی صورتحال سے 2 ہزار 198کلو میٹر سڑکیں اور 24 پل مکمل تباہ ہوگئے ہیں جن کا تخمیہ لگایا جارہا ہے-

واضع رہے بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ ان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن، سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 38 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے-

حالیہ بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم متاثرین کی بحالی حکومت و سرکاری اداروں کی جانب سے سست روی کا شکار ہے بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ بلوچستان کو ملانے والی سڑک اور ریل ٹریک کو مکمل بحال کرنے میں حکام اب تک ناکام ہیں۔