مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ

305

بلوچستان کے علاقے بولان، مارگٹ میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈکے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہےجس سے انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے

فورسز پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانینقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلحآزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔

بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے پاکستانی فورسز پر تواتر کیساتھ حملے ہوتے رہے ہیں۔ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نےضلع قلات کے علاقے منگچر میں فرنٹیئر کور اہلکاروں پر حملے اور گزگ میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔