قوم پرست رہنماء یوسف مستی خان انتقال کر گئے

222

بلوچ قوم پرست رہنماء اور عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق یوسف مستی خانقلیل علالت کے بعد آج صبح بوقت 6 بجے انتقال کر گئے۔

بزرگ بلوچ سیاسی رہنما، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان 16 جولائی 1948 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے ابتدائی تعلیم کراچی کے دو اسکولوں سے حاصل کی۔ مزید تعلیم آٹھویں جماعت میں برن ہال سکول ایبٹ آباد سے حاصل کی۔ تینسال کے بعد وہ واپس آئے اور کراچی گرامر اسکول اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول، کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے کچھ عرصہ سندھ آرٹس کالج، کراچی میں تعلیم حاصل کی اور 1968 میں گورنمنٹ نیشنل کالج، کراچی سے بی اے کیڈگری مکمل کی۔