گوادر: ٹرکوں کے قافلے پر حملہ

576

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج بروز اتوار مسلح افراد نے گوادر سے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر حملہ کیا ہے، ایک ہفتے کے دوران گوادر میں اس نوعیت کے دو حملے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر واجھانی نگور میں مرکزی شاہراہ پر گوادر سے سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک شخص کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کے دو حملے ہوئے ہیں، پندرہ اگست کو گوادر میں شنکانی در کے مقام پر اسی طرح ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔

مذکوہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔