کیچ و پنجگور میں فورسز پر حملے

514

پاکستانی فورسز پر بلوچستان بھر میں آج مسلح کاروائیاں جاری ہیں، مزید دو علاقوں میں فورسز کے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں قائم ایف سی کیمپ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے-

اسی طرح ایک اور حملے میں پنجگور کے علاقہ گوران میں ایف سی پوسٹ میں موجود فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔

واضع رہے گذشتہ رات سے پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ ساتواں حملہ ہے، اس سے قبل رات گئے مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے میں پاکستان فوج کے کیمپ و قلات میں ایف سی قافلے کو حملوں میں نشانہ بنایا تھا جبکہ پنجگور میں ڈی سی کے رہائشگاہ اور مشکے میں فورسز چوکیوں پر حملے ہوئیں۔

ہرنائی میں فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے-

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ حملے میں فوج کے چھ اہلکار ہلاک اور میجر رینک کے افسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوئیں۔