کیچ: ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

422

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے زامران، عبدوئی اور آسکان کے درمیان نہنگ کور میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تیس اگست بروز منگل تین بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے زامران،عبدوئی اور آسکان کے درمیان نہنگ کور میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) کی گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ،حملہ اس وقت کیاگیا جب ایف ڈبلیو او کے ٹھیکدار گولڈ سمتھ لائن پر باڑ کے معائنے کے لیے فوجی کیمپ سے نکلے تھے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی عسکری کمپنی فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے قبضے کو تقویت دینے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے، ایف ڈبلیو او پاکستانی فوج کےلیے سڑکیں ،پل اور دیگر تعمیراتی کام سر انجام دیتی ہے ۔پاکستانی فوج مقامی لوگوں اور ٹھیکداروں کو اپنے منصوبوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں تاکہ وہ فوجی آمد و رفت کے لیے سہولیات میسر کریں ۔ہم ایک بار پر تنبیہ کرتے ہیں کہ مقامی ٹھیکدار ریاستی سہولت کاری اور فوجی قربت سے اجتناب کریں اور عسکری تعمیراتی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم مقامی ڈرائیوروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کو راشن پہنچانے سے گریز کریں ہمارے پاس ان تمام ڈرائیوروں کے تفصیلات موجود ہیں، بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔