کوئٹہ میں مواصلات اب تک پوری طرح بحال نہ ہوسکے

162

کراچی: کوئٹہ کامواصلاتی رابطہ  تاحال  مکمل بحال نہ ہوسکا۔

صارفین کے مطابق  پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے کے دعوے کے باوجود کوئٹہ کا مواصلاتی رابطہ مکمل بحال نہیں ہوسکا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سہولت میں اب بھی رکاوٹ موجود ہے۔

فلاحی تنظیموں کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن خلل کے سبب امدادی آپریشن میں رکاوٹ ہے۔

اس حوالے سے سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف جلیلہ حیدر ایڈوکیٹ نے نیٹ ورک کمپنی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان میں نیٹ ورکس کو بحال کیا جائے، ہم ٹینٹ و ادویات پہنچانے والے متعلقہ شخص سے رابطہ کھوچکے ہیں۔