عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے احتجاج میں شرکت، پشتون رہنماؤں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی-
پشتون رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریاست میں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے رعایاں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں بلوچ مسنگ پرسن کیلئے آواز اٹھانے والے خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے انتہائی کرب اور دکھ سے گزر رہے ہیں جس کسی پر بھی الزام ہو انہیں عدالتوں میں پیش کریں-
پشتون رہنماء نے کہا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں پرامن جدوجہد ایک نہ ایک دن رنگ ضرور لائے گی جس درد سے آپ گزر رہے ہیں ہمیں سب سے بڑھ کر اس کااحساس ہے۔
کیمپ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ چائے کچھ بھی ہوں اپنے پیاروں کیلئے پرامن جدوجہد کے ذریعے آواز اٹھاتے رہینگے۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کو کل ہونیوالے سیمنار کی باضابطہ دعوت نامہ دے دیا-